اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں ایک فوجی ٹھکانے پرقاہر 2 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی عرب کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان کے علاقہ سامط میں واقع ایک فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ آّریشن روم کو بھی شدید نقصان پنہچا ہے۔
.......
/169